کبیروالا(نامہ نگار) جشن ولادت باسعادت امیر المومنین سیدنا علی کرم اللہ وجہہ الکریم کے سلسلہ میں پیر سید ظفر علی شاہؒ کے صاحبزادگان مظفر بخاری، اصغر ثقلین ، فخر سبطین ، ذوالقرنین حیدر اور زاہدعباس کے زیر اہتمام خصوصی تقریب کا اہتمام ڈیرہ سادات پر کیا گیا۔ مذہبی سکالر سید مظفر حسنین شاہ نے کہا امیر المومنین حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے اپنی ساری زندگی آداب و احترام رسالتؐ کو ملحوظ رکھا اور جاں نچھاور کرنے کے کسی موقع کو ہاتھ سے جانے نہ دیا۔