وہاڑی( نامہ نگار)ایڈ یشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی مسرور انور خان نے مجسٹریٹ فعہ 30سول جج کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا انہوں نے اندرون جیل مختلف بارکوں کادورہ کیا اسیران کے مسائل سنے اور ماتحت عدالتوں کو جلد سماعت کے احکامات جاری کئے انہوں نے جیل ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر جج نے 11 اسیران کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم بھی دیا۔