کم اجرتیں‘ سہولتیں ناپید ہونے پر بھٹہ مزدوروں کا احتجاجی مظاہرہ

بورے والا (تحصیل رپورٹر+نامہ نگار ) بھٹہ مزدوروں کے استحصال پر بھٹہ مزدوروں نے جنرل سیکرٹری بھٹہ مزدور یو نین حافظ محمد عثمان کی زیر قیادت احتجاج کیا اور ہڑتال کر دی بھٹہ مزدوروں کو مقررہ اجرت سے کم مزدوری ملنے اور بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی پر بھٹہ مزدور ں نے نعرے بازی کرتے ہوئے پلے کارڈ اٹھا کر احتجاجی مظاہرہ کیا بھٹہ مزدوروں کے رہنماء حافظ محمد عثمان ریاض کا کہنا تھا کہ ہو شربا مہنگائی میں نہایت کم اجرت میں اپنا اور اپنے بچوں کو پیٹ پا لنا تقریبا ً نا ممکن ہو چکا ہے جبکہ بھٹہ مالکان بھی مقررہ اجرت دینے سے انکاری ہیں صدر بھٹہ مزدور یو نین خادم حسین کا کہنا تھا کہ علاج معالجہ اور صاف پا نی سمیت کوئی بھی سہولت بھٹہ مزدوروں کو میسر نہیں ماضی میں کئے گئے کسی دعوے کو پایہ تکمیل تک نہیں پہنچایا گیا۔

ای پیپر دی نیشن