ورکرز فیڈریشن کے وفد کی ڈائریکٹر لیبر و انسانی وسائل سے ملاقات‘ مسائل پیش کئے

ملتان (سپیشل رپورٹر) ورکرز فیڈریشن جنوبی پنجاب کے صدر مختار اعوان کی قیادت میں آصف ندیم‘ مصور حسین قریشی‘سکندر حیات نیازی اور انفارمیشن سیکرٹری ملک عرفان اتیرا پر مشتمل وفد نے رانا جمشید اقبال ڈائریکٹر لیبر و انسانی وسائل ملاقات کی ڈائریکٹر لیبر نے بڑی توجہ کے ساتھ مزدوروں کے مسائل سنے انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کروائی مزید فیڈریشن کی سرگرمیوںبارے  کہا کہ مختار اعوان کے وجہ سے جنوبی پنجاب میں مزدور تحریک مضبوط ہوئی ہے کیونکہ انکی سوچ بہت مثبت ہے اور سب کو ساتھ لے کر چلنے کا ہنر بھی جانتا ہے پاکستان ورکرز فیڈریشن کا غیر رسمی مزدوروں کے حقوق کے لئے جدوجہد کرنا نیک شگون ہے ڈومیسٹک ورکرز کے ایکٹ کی منظوری میں بھی انکا اہم کردار ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...