گذشتہ ہفتہ سونا بھی سستا ہوا 

کراچی ( کامرس رپورٹر )عالمی مارکیٹ میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران فی اونس سونا 64ڈالر سستا ہو کر 1734ڈالر ہو گیا جبکہ اسی مدت کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 2550روپے کی کمی سے 1لاکھ10ہزار750روپے سے کم ہو کر1لاکھ8ہزار200روپے ہو گئی جبکہ2186روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت94ہزار950روپے سے کم ہو کر 92 ہزار 764 روپے پر آ گئی ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا30ڈالر سستا ہو ا جبکہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتہ کو ایک تولہ سونا1050 روپے اور دس گرام سونا900روپے سستا ہو گیا۔

ای پیپر دی نیشن