گذشتہ ہفتہ ڈالر کی قیمت میں کمی

Feb 28, 2021

کراچی (کامرس رپورٹر ) گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر بڑھ گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں90پیسے کی نمایاں کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 158.10روپے اور قیمت فروخت 158.20روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کی نسبت ڈالر 1روپے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 158روپے اور قیمت فروخت158.30روپے پر آ گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں یورو کی قدر میں 1روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 190روپے اور قیمت فروخت192روپے پر آ گئی اسی طرح 2روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید219روپے اور قیمت فروخت221روپے کی کم سطح پر آ گئی۔

مزیدخبریں