گورنر پنجاب کے صاحبزادے انس سرور نے برطانیہ میں سکاٹش لیبر پارٹی کے سربراہ کاالیکشن جیت لیا

لندن (عارف چودھری) گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کے صاحبزادے نے برطانیہ کے سیاسی میدان میں نیا اعزاز حاصل کر لیا، گورنر پنجاب کے بیٹے انس سرور نے سکاٹش لیبر پارٹی کے سربراہ کا الیکشن جیت لیا، انس سرور سکاٹش لیبر پارٹی کے سربراہ بننے والے پہلے پاکستانی اور مسلمان ہے۔ پارٹی الیکشن میں انس سرور 57.56 فیصد ووٹ لے کر پارٹی سربراہ منتخب ہوئے انس سرور کے بدمقابل مونیکا لینن نے 42.44 ووٹ حاصل کیے ہیں جس کے بعد انس سرور نے مخالف امیدوار کو2500 ووٹوں سے شکست دی ہے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے اپنے بیٹے انس سرور کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے جبکہ سپیکر پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور اپٹما کے سربراہ گوہر اعجاز پریس کلب آف پاکستان یوکے رجسٹرڈ کے صدر چودھری عارف پندھیر نے بھی انس سرور کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...