ملک میں فحاشی و عریانی کا سیلاب ہے : خلیل حسین کاظمی 

 جہلم(نامہ نگار)جہلم کی معروف سماجی شخصیت سید خلیل حسین کاظمی نے ملک میں اغوائ،آبرو ریزی ، کمسن بچوں سے زیادتی اور قتل کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک نظریاتی مملکت میں ایسی گھنائونی وارداتیں انتہا درجہ کی شرمناک ہیں ، ملک میں فحاشی و عریانی کا ایک سیلاب ہے جو سوشل میڈیا کی وجہ سے روز افزوں ہے ، سمارٹ فونز پر فحش ڈرامے اور مختلف مصنوعات کے اشتہار نئی نسل کو فحاشی و عریانی کا خوگر بنا رہے ہیں اور اس کے نتیجے میں جرائم کی سوچ پر وا ن چڑھ رہی ہے ، مخلوط نظام تعلیم اور مخلوط تقریبات بھی اس روش کی نشوونما میں معاونت کرتی ہے ، انہوں نے اس صورت حال پر توجہ دلاتے ہوئے حکمرانوں سے مطالبہ کیاہے کہ معاشرے سے ان برائیوں کے خاتمے کیلئے قانون سازی کی جائے تاکہ معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی جیسے گھنائونے فعل پر سزائے موت کی سزادی جائے تاکہ معاشرے سے جرائم کا خاتمہ ممکن ہو سکے ۔انہوں نے کہا کہ بالخصوص تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور خطیب حضرت پر لازم ہے کہ اس بے راہ روی کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...