گورنر پنجاب چوہدری سرور کے بیٹے انس سرور اسکاٹش لیبر پارٹی کے نئے قائد منتخب

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے بیٹے انس سرور اسکاٹش لیبر پارٹی کے نئے قائد منتخب کر لیے گئے، انہوں نے 57 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

اسکاٹش لیبر پارٹی نے مئی میں پارلیمنٹ کے انتخابات سے قبل انس سرور کو اپنا نیا قائد منتخب کر لیا۔ انس نے پارٹی لیڈر منتخب ہونے پر کہا ہے کہ اسکاٹ لینڈ کے لوگوں کا اعتماد جیتنے کے لیے بہت کچھ کرنا ہو گا۔

سکاٹش لیبر پارٹی کے سربراہ کا یہ عہدہ جنوری میں پارٹی لیڈر رچر لیونارڈ کے اچانک استعفے سے خالی ہوا تھا۔

ای پیپر دی نیشن