جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے سپن باؤلر عمران طاہر نے پاکستان کرکٹ بارےمیں حیران کن اور دلچسپ انکشافات کر دیے

Feb 28, 2021 | 17:10

جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے سپن باؤلر عمران طاہر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آٹھ سال تک فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی لیکن مجھے کسی نے نوکری پر نہیں رکھا، آخر میں پی آئی اے نے نوکری دی تھی، جب میں پاکستان سے جنوبی افریقہ گیا تو  اپنی کمائی سے ایک موٹر سائیکل تک نہیں خرید سکا تھا ۔

 
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عمران طاہر نے بتایا کہ پاکستان میں کھلاڑیوں کا مستقبل نہیں ہے، اگر ان کی نوکری ختم ہوجائے تو ان کے پاس روزگار کا کوئی متبادل ذریعہ نہیں ہوتا، یہی وجہ ہے کہ کئی اچھے کھلاڑی کرکٹ چھوڑ کر دوسری نوکریاں شروع کردیتے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں معاملہ اس سے مختلف ہے، انہوں نے ابھی کھیلنا چھوڑا بھی نہیں ہے اور جنوبی افریقہ نے انہیں کوچنگ کی آفر کردی ہے۔

مزیدخبریں