ملتان (ویب ڈیسک ) بالی ووڈ کی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کا کہنا ہے کہ اْنہوں نے ہمیشہ کوشش کی شہرت ان کی زندگی پر کم سے کم اثر انداز ہو۔انہوں نے کہاکہ فیملی نے اسٹار بننے کے بعد بھی کبھی مختلف برتائونہیں کیا۔اْنہوں نے مزید کہا کہ ’وہ خوش قسمت ہیں کہ حقیقی زندگی میں انہیں شہرت کی وجہ سے کبھی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا، اس کی بڑی وجہ یہ تھی کہ وہ اپنی ذاتی اور پیشہ وارانہ زندگی کو ہمیشہ الگ رکھتی ہیں۔