ملتان (جنرل رپورٹر)پاکستان سپر لیگ سیون نے شائقین کرکٹ کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ملتان سلطان اور لاہور قلندرز کے مابین فائنل میچ سے قبل ہی شہر بھر کے تمام تجارتی مراکز ویران اور روڑ سنسان رہے جبکہ متعدد بازار شام بجے ہی بند ہوگئے اور شہریوں نے میچ سے لطف اندوز ہونے کے لیے اپنے گھروں کا رخ کیا جبکہ شہر میں ٹریفک بھی نہ ہونے کے برابر تھی دوسری جانب ملتان سلطان کے سپانسر ادارے کی جانب سے شہر کے تین مختلف مقامات پر فائنل میچ دیکھانے کے لیے بڑی ڈیجیٹل سکرینیں نصب کی گئی تھیںجہاں شہریوں نے بڑی تعداد نے میچ دیکھا اس موقع پر شائقین کرکٹ نے چوکوں اور چھکوں پر بھنگڑے ڈالے اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے اپنی اپنی ٹیم کو سپورٹ کرتے رہے علاوہ ازیں شہر کے دو سینما گھروں ڈریم لینڈ اور ریکس ملٹی پلیکس میں بھی پی سی ایل کا فائنل دکھایا گیا جس میں کرکٹ شائقین کی کثیر تعداد بڑی سکرین پر میچ سے لطف اندوز ہوتی رہی ۔