ملتان (سپورٹس ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے آسٹریلوی ٹیم کے پاکستان آنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر آسٹریلوی ٹیم کے پاکستان آمد کے موقع پرخوش آمدید کا پیغام دیا ہے۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے ویلکم بیک ٹو پاکستان، آسٹریلیا ۔ انہوں نے آسٹریلین کرکٹ بورڈکی جانب سے شیئر کی گئی کپتان پیٹ کمنز کی تصویر پرجواب دیتے ہوئے آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کو سراہا ہے۔ انہوں نے آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔واضح رہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 24 سال بعد دورہ پاکستان پر پہنچ چکی ہے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ چارمارچ سے راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔
ویلکم بیک ٹو پاکستان، شنیرا اکرم کاآسٹریلوی کرکٹ ٹیم کیلئے پیغام
Feb 28, 2022