ملتان(سپورٹس ڈیسک ) انگلش خاتون گالفر چارلے ہل نے کہا ہے کہ پاکستان آکر بہت خوش ہوں، آئرلینڈ کے پروفیشنل گالفر گرین میک ڈوول نے بھی پاکستان کی تعریف کی ہے۔ایک انٹرویومیں خاتون گالفر چارلے ہل نے کہا کہ پاکستانی گالفرز کے ساتھ کھیل کر بہت اچھا لگا۔انہوں نے کہا کہ دوبارہ بلایا گیا تو ضرور پاکستان آکر کھیلنا چاہوں گی۔اس موقع پر آئرلینڈ کے پروفیشنل گالفر گرین میک ڈوول نے کہنا تھا کہ پہلی بار پاکستان آیا بہت اچھا لگ رہا ہے،پاکستانی ملنسار اور محبت کرنے والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جلد پاکستان کے گالفرز دنیا میں اپنا نام بنائیں گے۔