کراچی (اسپورٹس ڈیسک )میری بوزکووا اور سولین سٹیفنز نے جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے میکسیکو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام ویمنز ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے میکسیکو میں جاری ہیں، سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں جمہوریہ چیک کی میری بوزکووا نے چین کی چنگ وانگ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3-6 اور 3-6 سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ روسی کھلاڑی اینا کلنسکایا دوسرے سیمی فائنل میں امریکن حریف سولین سٹیفنز کے خلاف فٹنس مسائل کا شکار ہو گئیں اور انہیں میچ سے دستبردار ہونا پڑا، پہلے سیٹ میں انہوں نے 3-6 سے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے سیٹ میں 5-7 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس طرح امریکا کی سولین سٹیفنز نے فائنل میں جگہ بنا لی۔
میری بوزکووا اور سولین سٹیفنز میکسیکو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئیں
Feb 28, 2022