کراچی (اسپورٹس ڈیسک )نیوزی لینڈ کی ٹیم کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 71 رنز خسارے کے ساتھ 293 رنز بناکر آئوٹ ہو گئی، کولن ڈی گرینڈ ہوم نے 120 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو مکمل تباہی سے بچا لیا، ڈیرل مچل 60 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے۔ کائل جمیسن 13، ٹم سائودی 5، نیل ویگنر 21 اور میٹ ہینری بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے کگیسو ربادا نے 5 اور مارکو جینسن نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ جنوبی افریقہ نے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر اپنی دوسری اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنا لئے اور اسے 211 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہو گئی ہے، کائل ویرین 22 اور ویان مولڈر 10رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں، سریل ایروی 8 ، کپتان ڈین ایلگر 13، ایڈن مارکرم 14، راسی وان ڈر ڈوسن 45 اور تیمبا بووما 23 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ ٹم سائودی اور نیل ویگنر نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
کرائسٹ چرچ ٹیسٹ، جنوبی افریقہ کو 211 رنز کی مجموعی برتری
Feb 28, 2022