فوری انصاف، مہنگائی ، بیروزگاری کا خاتمہ اولین ترجیح ہوگی : چودھری اورنگزیب

 لاہور(بزنس رپورٹر)پاکستان تحریک اتحا د کے چیئرمین چودھری اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہما ری جماعت کامقصد فوری انصاف،مہنگائی ،بیروزگاری کاخاتمہ اولین ترجیح ہوگی۔ عوام کئی دہائیوں سے غربت ناانصافی ،ظلم و جبر کی چکی میںپس رہے،اللہ تعا لی نے ہمیں موقع دیا تو وطن عزیزکوصحیح معنوں میں ریاست مدینہ بناکر دکھائیں گے۔ وہ گزشتہ روز را ئے ونڈ رو ڈ پر ورکرز کنو نشن اور جلسہ عا م سے خطا ب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کے سنہری اصولوں کو اپنا کر کرپشن کا خاتمہ،ختم نبوت پر آئین میں موجود تمام شرعی قوانین کی حفاظت ،لوگوں میں نفرت،فرقہ واریت میں بٹے ہوئے معاشرے کی اصلاح ہما رے منشو ر کا اہم حصہ ہے۔انہو ں نے شعبہ تعلیم کی زبو ں حا لی کا ذکر کرتے ہو ئے کہا کہ پاکستان تحریک اتحاد اقتدار میں آ کر شعبہ تعلیم کیلئے فنڈز میں اضا فہ کیسا تھ یکساں نصا ب تعلیم کے نفا ذ کیلئے عملی اقدا ما ت کر ے گی۔اس سلسلے میں پانچ سے سولہ سال تک کے بچو ں کو مفت تعلیم،کتا بیں یونیفارم اور کھانا مہیا کیا جا ئے گا۔ جبکہ بچوں پرہونیوالے تشدد اور چا ئلڈ لیبر کے خاتمہ کے علا وہ موجودہ قوانین کے تحت سختی سے سزا ئو ں پر عمل در آ مد کر وایا جا ئے گا۔ انہو ں نے مزید کہا کہ ریا ست مدینہ کی طر ز پر کا رو با ر کی تر قی و ملک سے سودی نظام کا خاتمہ اولین تر جیح ہو گی۔ہما ری بہت بڑی بد قسمتی ہے کہ ہما رے ملک میں انصاف کی فرا ہمی کیلئے امیر و غریب کیلئے یکساں قوانین نہیں ہیں۔ہم تھانہ کلچر میں تبدیلی،سزاجزاء کا تصورمتعارف کر وائیں گے۔خا رجہ پالیسی پر با ت کرتے ہو ئے چیئرمین پی ٹی ای نے کہا کہ آ زاد خا رجہ پالیسی ہما رے منشو ر کا بنیا دی نقطہ ہے۔ قائداعظم کے فر مان کے مطا بق اسرا ئیل کو تسلیم نہیں کریں گے۔یورپ ،امریکہ ،روس اور چین کیساتھ برابری کی سطح پر تعلقات،اسلامی ممالک کے ساتھ خصوصی تعلقات استوار کئے جائیں گے۔جلسہ عا م میں پی ٹی ای کے صدر را جہ نبیل کیانی اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...