ارمچی (شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے نے غربت کے خاتمے کی کامیابیوں کو مستحکم بنانے اور دیہی احیائے نو کو فروغ دینے میں پیش رفت کی ہے۔ مقامی حکام نے کہا ہے کہ گزشتہ سال سنکیانگ میں غربت سے نکالے گئے علاقوں میں رہنے والے دیہی باشندوں کی فی کس خالص آمدنی 14 ہزار 798 یوآن (تقریبا 2 ہزا ر 343 امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئی ہے۔ جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 12.08 فیصد زیادہ ہے۔ خطے نے روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنے اور دیہی احیا ئے نو کو فروغ دینے کے لیے بھی اقدامات طے کئے ہیں۔