اسلام آ باد (آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف سینیٹر فیصل جاوید خان نے ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اپوزیشن جماعتیں آپس میں اکڑ بکڑ کھیل رہی ہیں، اکڑ بکڑ بمبے بو، مگر نہیں ہیں انکے پورے سو۔ جاری کردہ ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ چھو ٹی موٹی اپوزیشن یسو پنجو کا شکار ہے، انکی ہار آشکار ہے لگتا یہ ہے کہ 4 مارچ کے بعد یہ ایک دوسرے پر عدم اعتماد کر دیں گے اور یوں سرکس ختم ہو جائے گی۔ سینیٹر فیصل جاوید خان نے مزید لکھا کہ ہار کے بعد پھر کہیں گے آ پھر سے پوگیں۔
اپوزیشن جماعتیں آپس میں اکڑ بکڑ کھیل رہی ہیں، نہیں ہیں انکے پورے سو، فیصل جاوید
Feb 28, 2022