بہاولپور، نہر میں شگاف،50سے زائد مکانات متاثر، شہری سراپا احتجاج

بہاول پور(نامہ نگار‘سپیشل رپورٹر، نیوز رپورٹر)نہر میں شگاف،50سے زائد مکانات متاثر، شہری سراپا احتجاج۔تفصیل کے مطابق بہاولپور ڈسٹریبیوٹری کی بھل صفائی کے دوران مبینہ طور پر ڈیزائن ہیڈ سے زیادہ مٹی نکال کر فروخت کی گئی۔ جس کے ذمہ داران ٹھیکیدار ،متعلقہ ایکسیئن ،ایس ڈی او اور سب انجینئر ہیں۔ڈیزائن ہیڈ سے زیادہ مٹی نکالنے اور برم مضبوط نہ کرنے کی وجہ سے جب نہر میں پانی چھوڑا گیا تو بہاولپور ڈسٹریبیوٹری کی برجی نمبر 100میں شگاف پیدا ہو گیاجس کی اطلاع اہلیان  علاقہ نے بروقت اطلاع ایکسین حسیب  کو کی جنہوں نے کوئی توجہ نہ دیاور نہ ہی نہر بند کروائی جس کی شکایت چیف انجینئر خالد بشیر کو کی  ان کے نوٹس لینے  پر نہر بند کی گئی اور نہری پانی علاقہ مکینوں کے گھروں میں داخل ہو گیا۔پانی داخل ہونے سے کچھ گھروں کی دیواریں گر گئیں اور 50 کے قریب گھروں کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں اور بنیادیں کمزور ہو گئیں۔علاقہ مکیں خوف کی وجہ سے نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔متعلقہ ایکسیئن حسیب،ایس ڈی او جاوید اور سب انجینئر عدنان چوبیس گھنٹے گزرنے کے باوجود موقع پر نہ پہنچے،معاملہ بدستور میٹ اور بیلداروں کے سپرد۔چیف انجینئر انہار سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہاس معاملے میں ایکسین حسیب ایس ڈی ا و جاوید اور سب انجینئر عدنان ذمہ دار ہیں ان کی نا اہلی کے باعث بڑا حادثہ رونما ہوا ہے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔متاثرین اقبال ایڈووکیٹ، انورگریوال، عبدالواحد،ذوالقرنین،ملک صابر اور ملک ارشاد کا کہنا تھا کہ اس واقع سے چار ٹاونز کے رہائشی متاثر ہوئے ہیں۔کروڑوں روپے کا مالی نقصان ہو چکا ہے لیکن محکمہ انہار کے نا اہل افسران کو اتنی توفیق نہ ہوئی کہ موقع پر وزٹ کر لیتے ۔

ای پیپر دی نیشن