سنگاپور‘ دفتر میں جھگڑے اور بھارتی شہری نے ساتھی کی انگلی دانتوں سے الگ کر ڈالی‘ 10 ماہ قید

سنگاپور (نیٹ نیوز) سنگاپور میں ایک بھارتی شہری نے دفتر میں جھگڑا ہونے پر ساتھی ملازم کی انگلی دانتوں سے کاٹ کر علیحدہ کر ڈالی۔ لڑائی کے دوران سیلوم کو زخم کی نوعیت کا اندازہ نہیں ہوا لیکن بعدازاں اسے پتہ چلا کہ اس کے ہاتھ کی ایک انگلی موجود ہی نہیں ہے اور پورا ہاتھ لہولہان ہے۔ ڈاکٹرز نے سیلوم کی انگلی واپس جوڑنے کی کوشش کی لیکن وہ اس میں ناکام رہے جبکہ سنگاپور کی عدالت نے انگلی کاٹنے پر لوگن گووند راج کو 10 ماہ قید کی سزا سنای دی۔

ای پیپر دی نیشن