سیالکوٹ (نامہ نگاران+ نمائندہ خصوصی) اتوار کی رات اور سارا دن پتنگ بازی ہوتی رہی اور بوکاٹا کی صدائیں بلند ہوتی رہیں۔ گردن پر ڈور پھرنے سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔ پتنگ بازی کی باعث دھاتی اور کیمیکل والی ڈوریں بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں پر گرنے سے بجلی بند ہوتی رہی۔ اکثر علاقوں میں پتنگیں کاٹنے کی خوشی میں آتش بازی اور ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔ پتنگ بازی روکنے کیلئے سارا دن پولیس کی دوڑیں لگی رہیں۔ پولیس نے مختلف علاقوں سے درجنوں پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کو گرفتار کر کے سینکڑوں پتنگیں اور ڈور قبضہ میںلے کر مقدمات درج کر لئے۔ علاوہ ازیں ڈور پھرنے کا ایک واقعہ پسرور روڈ پر لیبر کالونی کے قریب پیش آیا جہاں پر موٹر سائیکل سوار پچاس سالہ شوکت علی اور دوسرا واقعہ ایمن آبار روڈ پر واقع میرج ہال کے قریب پیش آیا جس سے 58سالہ منیر زخمی ہو گیا۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
سیالکوٹ: پابندی ہوا، شہریوں کی پتنگ بازی، فائرنگ، ڈور پھرنے سے 2 افراد زخمی
Feb 28, 2022