حکومت جانے کے امکانات زیادہ، ہمیں اشارہ ہوا تو ہم بھی کریں گے: خالد مقبول

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ حکومت جانے کے امکانات زیادہ ہیں۔ تاہم حکومت رکنے کے بھی کافی امکانات ہیں۔ ہمیں اشارہ ہوا تو ہم بھی اشارہ کریں گے۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے نظام کی تبدیلی کیلئے وہ ہمیں اشارے کرتے ہیں تو ہم بھی ان کو اشارہ کرتے ہیں۔ اپوزیشن کے پاس اپنی طاقت ہوتی ہے تو حکومت کے پاس بھی ہوتی ہے۔ اگر ہم اشاروں پر ہوتے تو ہمارے دفتر بند نہ ہوتے۔ ایم کیو ایم ہر دور میں سازش کا شکار رہی ہے۔ عدم اعتماد میں اس وقت ساتھ دیں گے۔ جب موروثی سیاست کے خلاف ہمارا مئوقف مانا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...