وین چھانگ(شِنہوا)چین نے اتوارکو لانگ مارچ۔ 8 راکٹ کے ذریعے 22 سیٹلائٹس خلا میں بھیج دیئے، یہ ایک ہی راکٹ کے ذریعے لانچ کئے گئے سب سے زیادہ اسپیس کرافٹ کا ڈومیسٹک ریکارڈ بھی ہے۔ پہلے سے طے شدہ مدار میں سیٹلائٹس کو بھیجنے سے قبل جنوبی صوبہ ہا ئی نان کے وین چھانگ اسپیس کرافٹ لانچ سائٹ سے راکٹ نے صبح 11 بجکر 06 منٹ (بیجنگ وقت) پر اڑان بھری۔ یہ سیٹلائٹس بنیادی طور پر کمرشل ریموٹ سینسنگ خدمات، سمندری ماحول کی نگرانی، جنگلات میں آگ سے بچا اور آفات کے خاتمے کے لیے استعمال کئے جائیں گے۔ یہ مشن لانگ مارچ کیریئر راکٹس کی 409 ویں پرواز تھی۔