فیول ایڈجسٹمنٹ، بجلی  6.10 روپے یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت آج

Feb 28, 2022


اسلام آباد (نا مہ نگار) نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر بجلی کی قیمت میں 6.10 روپے فی یونٹ اضافہ پر عوامی سماعت آج (پیر ) کو کرے گی ، بجلی کی قیمت میں اضافہ سے صارفین پر تقریبا 60 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، سی پی پی اے درخواست کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے، درخواست کے مطابق ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جنوری کیلئے بجلی کی اوسط قیمت 12.61 روپے فی یونٹ رہی جبکہ بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی صارفین سے ریفرنس چارجز کی مد میں 6.51 روپے وصول کیے، اس طرح ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں جنوری کیلئے 6.10 روپے اضافہ مانگا گیا ہے۔ آئی پی پیز کی بجلی کی پیداواری لاگت 27.24 روپے فی یونٹ رہی۔ نیپرا عوامی سماعت میں سی پی پی اے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرے گی اور بعد میںاضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

مزیدخبریں