آسٹریلوی ٹیم پہنچ گئی،پاکستان میںناقابل یقین حد تک محفوظ:پیٹ کمنز


لاہور(سپورٹس رپورٹر)آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 24 سال بعد پاکستان پہنچ گئی، ایئرپورٹ سے ٹیم کو سخت سکیورٹی سے ہوٹل منتقل کیا گیا۔ایئرپورٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان نے ٹیم کا استقبال کیا۔پاکستان پہنچنے والے آسٹریلیا کے 35 رکنی دستے میں پلیئرز ایسوسی ایشن کے چیف گرین برگ بھی شامل ہیں، آسٹریلوی ٹیم کی کرونا ٹیسٹنگ کی کی گئی ‘سکواڈ نے گزشتہ روز آرام کیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق آسٹریلیا میں 3 روزہ آئیسولیشن کرنے والی کینگرو ٹیم آج سے راولپنڈی سٹیڈیم میں پریکٹس کریگی۔پااکستان میں دوبارہ بین الاقوامی کرکٹ بحالی کیلئے بگ تھری ممالک میں سے آسٹریلین کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان پر آنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ پہنچنے کے بعد آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 24 سال بعد پاکستان آئے ہیں، دورے کو انجوائے کرنا چاہتے ہیں، کرکٹ فینز سے درخواست ہے کہ سٹیڈیم آکر دورے کو یادگار بنائیں۔ دورے سے پہلے اچھی تیاری کرکے آئے ہیں، پاکستان میں خود کو بہت محفوظ محسوس کر رہا ہوں، یہاں کے تمام لوگ بہت پروفیشنل ہیں، پاکستان میں سکیورٹی انتظامات بہت اچھے ہیں۔ ہم پاکستان میں بہت آرام سے ہیں، سکیورٹی بہت پروفیشنل ہے، بھارت کے دورے میں بھی زیادہ باہر نہیں جاتے تو ہمیں اس کی عادت ہے، بہت زیادہ سکیورٹی کرکٹ سے توجہ نہیں ہٹائے گی۔ پی سی بی نے بہت خیال رکھا ہے، پاکستان کی ٹیم بہت اچھی ہے، ہم 24 سال بعد پہلے دورے سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں، پاکستان پہلے نہیں آیا تو یہاں کا معلوم نہیں۔ آسٹریلوی کھلاڑیوں نے اپنے ساتھ لائے سامان میں تاش اور پلے سٹیشن رکھے ہیں تاکہ وقت اچھا گزر سکے۔ کھلاڑیوں کو سکیورٹی کے حوالے سے تحفظات تھے لیکن کرکٹ آسٹریلیا نے یقین دلایا کہ انہیں بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائیگی۔ میں خود کو پاکستان میں ناقابل یقین حد تک محفوظ محسوس کر رہا ہوں اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ہمارا بہت اچھا خیال رکھا جا رہا ہے، جب ہم پہنچے تو بہت زیادہ سکیورٹی موجود تھی، ہمیں جہاز سے اتارنے کے بعد سیدھا ہوٹل پہنچایا گیا۔ بہترین سکیورٹی انتظامات کے باعث ہمیں کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں ہے اور تمام کھلاڑیوں کی پوری توجہ کرکٹ پر ہے۔

ای پیپر دی نیشن