آبی تنازعات پر مذاکرات: کل بھارتی وفد واہگہ کے راستے آئے گا


لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان بھارت آبی تنازعات پر مذاکرات یکم مارچ کو اسلام آباد میں ہوں گے۔ 10 رکنی بھارتی آبی ماہرین کا وفد کل واہگہ کے راستہ لاہور پہنچے گا۔ بھارتی وفد کی قیادت پی کے سکسینا کریں گے۔ پاکستان کی نمائندگی مہر علی شاہ کمشنر انڈس واٹر کمشن کریں گے۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی آبی منصوبوں پر اعتراضات کے بعد یہ پہلا اجلاس ہوگا۔ مہر علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو دریا چناب پر 624 میگاواٹ کیرو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے ڈیزائن پر اعتراض ہے۔ زیرقبضہ کشمیر میں دریا پونچھ پر 15 میگاواٹ کے مانڈی جبکہ دریا سندھ پر 24 میگاواٹ کے نیموں چلنگ کے ڈیزائن پر بھی اعتراض ہے۔ پاکستان دریا سندھ پر ہی 19 میگاواٹ کے ٹربوک شیوک اور 25 میگاواٹ کے ہنڈررمان کے ڈیزائن پر دریائے سندھ پر ہی ساڑھے 18 میگاوٹ کے سانکو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور 19 میگاواٹ کے مینگڑم سانگرا پر بھی اعتراض اٹھائے گا۔ بھارتی وفد اجلاس کے بعد چار مارچ کو بھارت روانہ ہو جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...