یوکرائنی ہم منصب کو فون،خواہش ہے تنازعات مذاکرات سے حل ہوں:شاہ محمود

Feb 28, 2022


اسلام آباد (نامہ نگار)ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا یوکرائن کے وزیر خارجہ دیمیڑ کولمبیا سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ وزیر خارجہ نے ابھرتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اعادہ کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تنازعات میں شدت کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔ ترقی پذیر ممالک ہمیشہ تنازعات کے باعث معاشی طور پر سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ پاکستان، تنازعات کو مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے۔ شاہ محمود قریشی نے یوکرائن کے وزیر خارجہ کے ساتھ پاکستانی کمیونٹی، بالخصوص طلباء کے انخلا اور ان کی بحفاظت پاکستان واپسی کا اہم معاملہ بھی اٹھایا۔ انہوں نے کہاکہ  انخلاء کے عمل میں یوکرائنی حکام کے مثبت کردار کو سراہتے ہیں، دونوں وزرائے خارجہ کا موجودہ صورتحال کے حوالے سے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔دوسری طرف وزیر خارجہ کو برطانیہ کے وزیر مملکت برائے جنوبی ایشیا ٹیلی فون ۔فریقین نے پاک، برطانیہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا وزیر خارجہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان برطانیہ اور دیگر یورپی شراکت داروں کے ساتھ اپنے اچھے تعلقات اور قریبی تعاون کو اہمیت دیتا ہیے توقع ہے کہ برطانیہ کے ساتھ سٹریٹجک ڈائیلاگ کا اگلا دور مستقبل قریب میں جلد منعقد ہو گا،یوکرین کی صورتحال کے تناظر میں، بڑھتی ہوئی کشیدگی تشویش کا باعث ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی  نے کہاکہ پاکستان سمجھتا ہے کہ سفارت کاری کے ذریعے فوجی تصادم کو بڑھنے سے روکا جا سکتا ہے۔ تنازعہ کسی کے مفاد میں نہیں، وزیر خارجہ نے سفارت کاری اور بات چیت کے ذریعے پائیدار تصفیے کی ضرورت پر زور دیا دونوں فریقین نے رواں سال، پاکستان اور برطانیہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کو جوش و خروش کے ساتھ منانے کے عزم کا اعادہ کیالارڈ احمد نے تفصیلی تبادلہء خیال پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ برطانیہ اور پاکستان مشترکہ دلچسپی کے امور پر مل کر کام کرتے رہیں گے۔

مزیدخبریں