اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ 15دن سے سن رہے ہیں عدم اعتماد آ رہی ہے، اپوزیشن نے صرف سیاسی دکان چمکائی ہوئی ہے، صورتحال سے لگتا ہے مارچ کیلئے بندے بھی ہم کو دینا پڑیں گے، جہانگیر ترین حکومت کے ساتھ ہیں، پاکستان آزاد خارجہ پالیسی پر عمل پیرا ہے، پاکستان نے ہمیشہ امن کیلئے کردار ادا کیا، وزیراعظم عمران خان ہمیشہ جنگ کے خلاف رہے ہیں۔ اتوار کو میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو نہیں پتہ ان کا لیڈر کون ہے، چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ آج23 سال بعد آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم پاکستان آئی ہے۔ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی کا دن ہے۔ اتوار کے روز اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج کا دن کئی حوالوں سے یادگار ہے اور آج پی ایس ایل کا فائنل بھی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ میں آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی فیصلہ سازی کے مرحلے کا حصہ رہا۔ ہمارے جانبازوں نے جس طرح پاکستانیوں کا سر فخر سے اونچا کیا وہ تاریخ کا حصہ ہے۔
لگتا ہے مارچ کیلئے لوگ ہمیںدینا پڑینگے ترین حکومت کیساتھ ہیں ،فواد چودھری
Feb 28, 2022