کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے کراچی سے اسلام آباد تک نکالے جانے والے عوام مارچ پر قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے ردعمل دیتے ہوئے اپنے وڈیو بیان میں بلاول رداری سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ مارچ کے بہانے بلاول زرداری کراچی میں نظر تو آئے بلاول زراری نے کراچی سے مارچ کا آغاز کیا ہے۔کراچی کی تباہی کا زمہ دار کوں ہیں بلاول زرداری سے کراچی کے عوام پوچھنا چاہتے ہیں۔ بلاول صاحب کراچی کی عوام کو یہ جواب ضرور دیں اس شہر کو آپکی حکومت نے کچرہ کنڈی کیوں بنایا؟۔