رشتہ دار نے طالبہ کو زیادتی کانشانہ بنا ڈالا ،مقدمہ درج 

رحیم یار خان،بیٹ ظاہر پیر (کرائم رپورٹر،نامہ نگار) قریبی رشتہ دار نے ساتھیوں کی مدد سے طالبہ کو اغوا ء کرکے زیادتی کا نشانہ بنا ڈلا،تفصیل کے مطابق بستی اسلام پورموضع فاضل پور کے رہائشی زبیرنے پولیس کو درخواست دی کہ اس کی 16سالہ بیٹی (س) فرسٹ ائیر کی طالبہ ہے ۔چند روز قبل قریبی رشتہ دار ملزمان سجاداوررحمت اس کی بیٹی کو اکیڈمی کے باہر سے اغواء کرکے ہمراہ لے گئے اورفصل رایا میں لے جاکر ملزم رحمت نے زیادتی کانشانہ بنایا۔جبکہ ملزم سجاد ویڈیو فلم بناتارہا، پولیس نے باپ کی شکایت پر فر ا ر ہو جا نے والے قریبی رشتہ دار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔تاہم کوشش کے باوجود پولیس دونوں ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔ متاثرہ طالبہ کے والد محمد زبیر کے مطابق ملزمان علاقہ بااثر ہیں جنہیں علاقہ کی بااثر سیاسی شخصیت کی آشیر باد حاصل ہے جس کی وجہ سے پولیس کارروائی  کرنے سے گریزاں ہے۔متاثرہ طالبہ اپنے والد کے ہمراہ میڈیا کے سامنے احتجاج کیا ۔ پولیس تھانہ ترنڈہ محمد پناہ کے ایس ایچ او نے متاثرہ بچی کے میڈیکل رپورٹ کیلئے بچی کو تحصیل ہسپتال لیاقت پور منتقل کردیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن