بشپ آف کینٹ بری کی بحریہ ٹاؤن آمد‘ چیئرمین علماء کونسل نے استقبال کیا

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مسیحی برادری کے مذہبی پیشوا بشپ آف کینٹ بری جسٹن ولبی نے اتوار کے روز بحریہ ٹائون کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین اور وزیراعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے ان کا استقبال کیا۔ بشپ آف کینٹ بری جسٹن ولبی نے گرینڈ جامعہ مسجد بحریہ ٹائون کا دورہ بھی کیا۔ بشپ آف کینٹ بری جسٹن ولبی کو شال اور چترالی ٹوپی بطور تحفہ میں دی گئی۔ مسجد کی انتظامیہ نے بشپ کو مسجد کے طرز تعمیر، قرآن گیلری میں رکھے نوادرات سمیت دیگر معلومات فراہم کیں۔ مسجد کے تعمیراتی کام، ممبر اور گنبد میں فائبر ورکس اور فانوس کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔ مہمان کو قرآن گیلری میں موجود دیگر نوادرات کے بارے، غزوہِ بدر اور مسجد نبوی کے ماڈل کے بارے میں بھی معلومات دی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن