لاہور(خصوصی نامہ نگار) ناظم اعلیٰ مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان پیر سید عرفان مشہدی نے کہا کہ رسول اللہ کی آل واصحاب کی ناموس کا وعظمت کا علم بلند کرتے رہیں گے ۔ یہ مرکزی جماعت اہلسنت کے منشور کا بنیادی نقطہ ہے اور اس کیلئے ہماری ایک طویل جدوجہد ہے جس میں ناموس رسالت واہل بیت صحابہ کرام شامل ہے ۔ ہماری جماعت اکابر اہل سنت کی جماعت ہے جسکا عقیدہ بھی اپنے اسلاف اکابر کی تعلیمات وکردار کا خلاصہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جماعت اہل سنت پنجاب کے زیر اہتمام مجاہد ختم نبوت مولانا پیر طالب حسین گردیزی کے سالانہ عرس مبارک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جس کی صدارت سجادہ نشین درگاہ شرقپور شریف پیر میاں ولید احمد شرقپوری کر رہے تھے جبکہ ولی عہد پاکپتن شریف دیوان احمد مسعود چشتی اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پیر سید حبیب عرفانی مہمان خصوصی تھے ۔ پیر سید عرفان مشہدی نے مزید کہا کہ پیر طالب حسین گردیزی ایک بلند پایہ عالم اور مجاہد ختم نبوت تھے ۔ انہوں نے ناموس رسالت وختم نبوت کیلئے اپنی خدمات سرانجام دیں جو کہ مدتوں یاد رکھیں جائیں گی ۔
حضورؐ کی آل و اصحاب کی ناموس کا علم بلند کرتے رہینگے، عرفان مشہدی
Feb 28, 2022