شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے رہنما این اے 120 کے ٹکٹ ہولڈر سابق ایم پی اے چوہدری علی اصغر منڈا نے کہا ہے کہ شرقپور میں جاری ترقیاتی منصوبے اور سگیاں بائی پاس منصوبہ عوام کا درینہ مطالبہ تھا جس کو ترجیحی بنیادوں پر شروع کیا گیا ہے دنیا جانتی ہے کہ سگیاں روڈ بائی پاس منصوبہ کسی ایم این اے ایم پی اے کا نہیں بلکہ پی ٹی آئی کی حکومت کا ہے اور اسے لاہور ڈولپمنٹ اتھارٹی بنا رہی ہے جو 8 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل ہو گا انہوں نے کہاکہ بہت جلد ملک سے غربت مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ ہو جائے گا، اپنے ایک بیان میں چوہدری علی اصغر منڈانے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی سازشوں سے پی ٹی آئی کی عوامی و جمہوری حکومت کوئی خطرہ نہیں،نہ تو تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی نہ ہی لانگ مارچ سے اپوزیشن جماعتوں کو کوئی فائدہ ہونے والا ہے۔