قلعہ دیدار سنگھ(چوہدری حسیب پندھیر سے)اوو بلنگ اور فیول ایڈجسٹمنٹ کے خلاف رائس ملز ایسوسی ایشن کی ہنگامی میٹنگ،ہر بند مل کو ماہانہ لاکھوں روپے کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ادائیگی نامنظور ہے۔سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ، پہلے ہی چاول کی درآمدات میں ٹیکسز کی بھرمار ہے ،گزشتہ روز تاج میرج ہال میں ہونے والی ہنگامی میٹنگ جس میں رائس ملز ایسوسی ایشن کے سربراہان میر ذیشان چوھدری محمد اسلم چہل ،میاں سیف اللہ حاجی منشاء دوگل،رانا عرفان ودیگر رائس ملز مالکان کی بھاری تعداد شریک تھی جنھوں نے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں آئے روز اضافہ اور فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں لاکھوں روپے کا جگا نامنظور ہے ملز ایسوسی ایشن کی کمیٹی ارکان نے کہا کہ اگر حکومت نے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ پر غور نہ کیا تو ہم احتجاج کے ساتھ ساتھ انصاف کے لیئے سپریم کورٹ جائیں گے ۔