ڈریپ کو بین الاقوامی اداروں کے برابر لانے کیلئے کام شروع کر دیا: عاصم رئوف


 گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عاصم رئوف نے کہا ہے کہ ڈریپ کو بین الاقوامی ریگولیٹری اداروں کے برابر لانے کے لئے اصلاحات پر کام شروع کر دیا گیا ہے ،آٹومیشن کے نظام سے ادارے کے کاموںمیں تیز ئی اور شفافیت آئی ہے ،علاج معالجہ کی مصنوعات کی درآمد و برآمد کی اجازت اور لائسنسوںکا آن لائن اجراء شروع کر دیاگیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈریپ کو بین الاقوامی ریگولیٹری اداروں کے برابر لانے کیلئے اصلاحات کے سلسلے میںیہ پہلا قدم ہے تاکہ مارکیٹ میں دستیاب طبی مصنوعات  کو محفوظ ،موثراورمعیاری کیا جا سکے۔اس ضمن میں ڈریپ نے دو نئے الیکٹرانک جدت کے نظام متعارف کرائے ہیں ان مین سے ایک نظام صحت کے شعبہ میں استعمال ہونے والی مصنوعات کی درآمد و برآمدسے متعلق ہے جس کے ذریعے طبی اور علاج معالجہ کی مصنوعات بنانے والے درآمد کنندگان اور دیگر ادرے ان مصنوعات کی درآمد یا برآمد کی اجازت ،لائسنسوں اورسرٹیفکیشن کے لئے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن