نوشہرہ ورکاں:مرسی فاؤنڈیشن کے  زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ


نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) گزشتہ روز مرسی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پندرہ روز بعد ہونے والے فری میڈیکل کیمپ میں 137 مریضوں کا فری میڈیکل چیک اپ، میڈیکل ٹیسٹ، ادویات مریضوں اور ان کے ساتھ آنے والے لواحقین کو دوپہر کا کھانا بھی دیا گیا اس موقع پر تنظیم کے جنرل سیکرٹری سید شبیر حسین شاہ نے صحافیوں کو بتایا کہ تنظیم کے روح رواں عمر دراز کالیا کے تعاون سے مرسی فاؤنڈیشن عرصہ دراز سے دکھی انسانیت کی خدمت کر رہی ہے انشاء اللہ خدمت کا یہ سفر جاری رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن