جمبر(نامہ نگار) حکمران ہوش کے ناخن لیں اور ملک وقوم کو کسی نئے بحران سے بچائیں۔ نظام مصطفیٰؐ کے نفاذ کے بغیرہمارے مسائل حل نہیں ہونگے ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید صفدر شاہ گیلانی نے پنجاب کے مختلف اضلاع سے آنیوالے عہدیداروں سے خطاب کرتے کیا ہے انہوں نے کہا کہ وطن عزیز اب مزید کسی آزمائش کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ حکمرانوں نے قوم کو مسائل کی دلدل میں پھنساکر رکھ دیا ہے غریب عوام فاقوں سے مجبورہیں۔ ملک و قوم پر قرضوں کا بوجھ لادا جارہا ہے۔
نظام مصطفیٰؐ کے نفاذ کے بغیرہمارے مسائل حل نہیں ہونگے: صفدر شاہ گیلانی
Feb 28, 2022