جنڈیالہ شیرخان(نامہ نگار)تحریک انصاف کے رہنما چودھری عمر مشتاق ورک نے کہا ہے کہ حکومت قومی دولت لوٹنے والوں سے رقوم کی واپسی سمیت خود انحصاری اور بچت کوفروغ دیکر ملک و قوم کی خدمت کی نئی تاریخ رقم کررہی ہے سابق حکومتوں کے ادوار اقتدار میں خودانحصار ی کے فروغ اور غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی کیلئے اقدامات اٹھانے کی بجائے الٹا قومی خزانے پر جی بھرکر ہاتھ صاف کیاگیا اور کرپشن کی انتہا کی گئی پاکستان جتنا ترقی پذیر ملک قرضوں کے بوجھ تلے دبتا چلاگیااورقوم کا بچہ بچہ قرض کے بوجھ تلے دب کر رہ گیا جو سابق حکومتوں کی عوام دشمنی کا کھلا ثبوت ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے صحافیوںسے گفتگو کرتے کیا انہوںنے کہاکہ ملکی معیشت روز بروز مستحکم ہورہی ہے تحریک انصاف کی حکومت نے جتنے قرض حاصل کئے ان سے زائد واپس کر چکی ہے اور سابقہ ادوار کے قرضوں کو بوجھ بھی اتارنے کی خاطر مربوط لائحہ عمل مرتب کئے ہوئے جس کے تحت جلد ملک قرضوں کے بوجھ سے نجات حاصل کرلے گا۔