پاکستان میں چھانگا مانگا کی سیاست کا باب بند ہو چکا: اسلم بلوچ 

Feb 28, 2022


شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)مرکزی انجمن تاجران کے چیئر مین الحاج ملک اسلم بلوچ نے کہاہے کہ اب پاکستان میں چھانگا مانگا کی سیاست کا باب بند ہو چکا ہے خرید و فروخت کرنے والوں کو قوم اچھی طرح جانتی ہے شہباز شریف اور زرداری کی مشترکہ سیاست پاکستان کیلئے نقصان دہ ہے ان خیالات کا ا ظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا الحاج ملک اسلم بلوچ نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد کرنیوالے عناصر پہلے اپنی پارٹی کے اندر سے اٹھنے والی آوازوں کو ایک پیج پر لائے انہوں نے کہاکہ لانگ مارچ اسلام آباد پہنچنے سے پہلے ہی لونگ مارچ بن جائے گا انہوں نے کہاکہ اشاروں کی سیاست اور ناچنے والے نہ عدم اعتماد لا سکتے ہے او رنہ عدم اعتماد کر سکتے ہیں ایک طرف یہ لوگ ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگاتے ہیں اور دوسری طرف اشاروں اور ٹیلیفون کالز کا انتظار کرتے ہیں ۔

مزیدخبریں