نواز شریف نے اپنے دور اقتدار میں دہشتگردی کا خاتمہ کیا : عمران رحمت 


جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق یو سی چیئرمین ملک عمران رحمت ڈوگر نے کہا ہے کہ نواز شریف نے اپنے دور اقتدار میں دہشت گردی کی کمر توڑ ی، ملک کو امن و امان کا گہوارہ بنایا اور خارجی محاذ پر پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کو دکھانے سمیت معاشی ترقی کی راہ ہموار کی، توانائی بحران حل کرنے سمیت دیگر درپیش دیرینہ مسائل کا خاتمہ بھی نواز لیگ ہی کا کریڈٹ ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، اپنے ایک بیان میں ملک عمران رحمت ڈوگر نے کہا کہ ملکی سلامتی سے بڑھ کر کوئی چیز عزیز نہیں مگر موجودہ حکمران سکیورٹی رسک بن چکے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...