کالاباغ ڈیم بنائو


مکرمی!  جس طرح مونس الٰہی نے  کالا باغ ڈیم کے لئے آواز بلند کی ہے ملک کے اہم ترین موضوع کو پیش کیا ہے‘ وہ انکے درمند انسان اور محب وطن ہونے کا ثبوت ہے۔ یہ ملک کی قسمت جگانے والے کام کا بیڑہ اٹھایا ہی ہے تو پائوں جما کر کھڑے رہیں۔ کمیٹی تو  بہت بار بنی اور ٹوٹی ہے کیونکہ لوگوں نے اس راستے بڑے بڑے پتھر بچھائے ہیں اور خود بھی رکاوٹیں بنے ہوئے ہیں کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔ اب آپ اپنی ہمت اور ارادے کی مضبوطی کو قائم رکھیں اور اپنے بزرگوں اور پرویزالٰہی اورشجاعت حسین صاحب کے تجربوں سے فائدہ اٹھا کر اس کام کو آگے بڑھائیں۔ اللہ تعالیٰ اس نیک کام میں آپ کی مدد فرمائیں گے اور  اپنے محبوب کے صدقے آسانیاں بھی کریں گے۔(شہباز صدیقی، لاہور)

ای پیپر دی نیشن