لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کا فائنل دیکھنے آنے والے شائقین پر پولیس نے ڈنڈے برسا دیئے۔فائنل دیکھنے کیلئے قذافی سٹیڈیم میں تماشائیوں کا سیلاب امْڈ آیا۔ ہزاروں تماشائیوں کی موجودگی میں سٹیڈیم مکمل طور پر بھر گیا۔جیسے جیسے میچ آگے بڑھتا رہا تماشائیوں کی آمد میں بھی اضافہ ہوتا رہا اور رش کی وجہ سے بدنظمی دیکھنے میں آئی۔ دھکم پیل اور بغیر تلاشی سٹیڈیم میں داخلہ روکنے کیلئے پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔پولیس نے شائقین پر مین انٹری گیٹ پر ڈنڈے برسائے، رش کے باعث انٹری گیٹ پر لگا واک تھرو گیٹ ٹوٹ گیا۔خواتین شائقین بھی رش میں پھنسی رہیں ‘میچ دیکھنے کیلئے آئی عوام انتظامیہ کی نااہلی کے باعث ذلیل و خوار ہوگئے۔