لاہور (سپورٹس رپورٹر)انگلش خاتون گالفر چارلے ہل نے کہاہے کہ پاکستان آکر بہت خوش ہوں، آئرلینڈ کے پروفیشنل گالفر گرین میک ڈوول نے بھی پاکستان کی تعریف کی ہے۔خاتون گالفر چارلے ہل نے کہا کہ پاکستانی گالفرز کے ساتھ کھیل کر بہت اچھا لگا۔ دوبارہ بلایا گیا تو ضرور پاکستان آکر کھیلنا چاہوں گی۔آئرلینڈ کے پروفیشنل گالفر گرین میک ڈوول نے کہنا تھا کہ پہلی بار پاکستان آیا بہت اچھا لگ رہا ہے،پاکستانی ملنسار اور محبت کرنے والے ہیں۔ اپنا بہترین وقت یہاں گزار رہا ہوں، پاکستانی پلیئرز کا کھیل سے جذبہ اور جنون قابل دید ہے۔ جلد پاکستان کے گالفرز دنیا میں اپنا نام بنائیں گے۔