خاران(نمائندہ خصوصی) بی این پی عوامی کے آرگنائزر چیئرمین مقبول بلوچ سالارزئی کی زیر صدارت بی این پی عوامی کے ضلعی سیکرٹریٹ میں بلدیاتی الیکشن کے تیاری کے حوالے اجلاس ہوا اجلاس میں بزرگ رہنماء میرحاجی محمدعظیم بڑیچ، ڈپٹی آرگنائزر میرحبیب ملازئی،ترجمان حافظ علی نوازملازئی،سردار حاجی محمداسلم، میرعبدالخالق ملازئی،برکت نواب نوشروانی، عبدالباقی شاہوزئی، سجاد احمد سالارزئی ، اسداللہ ملازئی،حامد لوراجہ، تنویر احمدسا لا ر ز ئی ، عبدالناصرکبدانی،سمیع اللہ ڈار،حافظ اسرار احمدشا ہوزئی،عبدالباسط سالارزئی،عبدالسلام ملازئی، بشیر احمدتگاپی،شعیب احمد شاہوزئی اجلاس میں شریک تھے جھنوں نے بلدیاتی الیکشن تیاری کے حوالے سے طویل بحث مباحثہ کیا اور ہر لحاظ سے بلدیاتی الیکشن میں سٹی سمیت تمام وارڈز میں امیدوار لانے کا فیصلہ کیا گیا ۔