خاران کی ترقی اولین ترجیح ہے:عبدالکریم نوشیروانی


خاران (نمائندہ خصوصی )سابق وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں خاران کی ترقی اولین ترجیح ہے وزیر اعلیٰ کے فنڈز سے خاران کلان ندی پل کی تعمیر خوش آئند ہے۔ ان خیالات کا اظہار  انہوں  نے خاران کلان ندی پل کی تعمیراتی کام کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر سیاسی و قبائلی عمائدین  بھی موجود تھے۔  انہوں   نے نے کہا کہ میری اور سابق صوبائی وزیر فرزند خاران میر شعیب جان نوشیروانی کی تجویز پر وزیر اعلی بلوچستان کی فنڈز سے خاران کلان ندی پل کے تعمیر کا کام شروع کردیا گیا ہے جس سے علاقے میں ترقی و خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوگا ۔

ای پیپر دی نیشن