تشدد، فائرنگ ک ا زخمی چل بسا، پولیس نے 2روز مقدمہ درج نہ کیا


 ڈیرہ غازی خان ،شاہ صدر دین ( سپیشل رپورٹر،خبر نگار )تشدد، فائرنگ کا زخمی چل بسا، پولیس نے 2روز مقدمہ درج  نہ کیا تفصیل کے مطابق دو روز قبل قصبہ یاروکھوسہ میں موٹر سائیکل چوری کے الزام میں10افراد نیپولیس ایلیٹ فورس کی موجودگی میں صابرحسین جعفرانی پر دن دیہاڑے تشدد کا نشانہ بنایا۔لواحقین کا کہنا ہے پولیس میڈیکل رپورٹ کا انتظار کرتی رہی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنا گوارا نہیں کیا ایس ایچ او کوٹ مبارک کا کہنا تھا میڈیکل رپورٹ آئے گی تو ایف آئی آر درج ہوگئی اب بندہ مر چکا ہے اب تو ایف آئی آر بنتی ہے اور مقتول کا پوسٹمارٹم کرانے کیلئے بھی ورثا ٹیچنگ ہسپتال میںکئی گھنٹے خوار ہوئے  .دریں اثناء ایس ایچ او کوٹمبارک عرفان افتخار باجوہ نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف  زیر دفعہ 324 ایف آئی آر درج ہو چکی ہے ملزمان کو گرفتار فوری کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...