خضدار ہارٹیکلچر ریسرچ، انسٹیٹوٹ باغبانہ میں چارے کے حوالے سے ورکشاپ 


خضدار(نامہ نگار) خضدار ہارٹیکلچر ریسرچ، انسٹیٹوٹ بی اے آرڈی سی PARC باغبانہ میں فاڈر ریسرچ، پروگرام قومی زرعی تحقیقاتی ادارہ اسلام آباد کے سائنسدانوں کی جانب سے ایک روزہ ورکشاپ برائے چارہ جات کے حوالے سے با غبانہ میں  ہوئی سائنسدانوں کی معلوماتی ورکشاپ میں ضلع بھر کے زمینداروں نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔ ورکشاپ سے پروگرام لیڈر سائنسدان ڈاکٹر ذوالفقار گورمانی پرنسپل سائنٹفیک آفیسر این اے آر سی اسلام آباد، ڈاکٹر سجادخان سینئر سائنٹفک آفیسر اسلام آباد ڈائریکٹر ایچ آر آء باغبانہ پی ایس او ایچ آر آء ڈاکٹر محمد یعقوب زہری، سائنٹیفک آفیسر عبدالقادر بلوچ سائنٹیفک آفیسر صبغت اللہ گرگناڑی اسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت باغبانہ غلام حسین دہوار ودیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں لوگوں کا ذریعہ معاش زراعت ہے خصوصا" بلوچستان میں زراعت کے ساتھ ساتھ یہاں کے لوگوں کا زیادہ تر گزر بسر مال مویشی پر منحصر ہے لوگوں نے کھیتی باڑی کرکے اپنے لئے بڑی مشکل سے جانور پال لیتے ہیں۔ اس موقع پر بلوچستان ایگریکلچر ریسرچ اینڈ ڈوپلیمنٹ سینٹر یونین ایپارک کوئٹہ کے سیکرٹری اطلاعات ونشریات منیراحمد زہری، ایچ آر باغبانہ کے سرپرست اعلی میرضیاء الحق میروانی، فنانس سیکٹریری حفیظ اللہ میروانی، رابطہ سیکرٹری میر مولابخش زہری، او ایس محمد اکبر گنگو ودیگر موجود تھے ۔

ای پیپر دی نیشن