نصیرآباد(نامہ نگار )جمعیت علماء اسلام ضلع نصیرآباد کے امیرمولانا بشیر احمد جمالی کی سربراہی میں ضلعی کابینہ نے جمعیت علماء اسلام یونٹ شیخ الہند قادر آباد، یونٹ میر گل جتک، یونٹ بیبرک رند کا مشترکہ دورہ زیر نگرانی امیر تحصیل تمبو حضرت مولانا عبد الرحمن پندرانی گوٹھ حاجی محمد عالم زھری قادر آباد بالان شاخ میں ہوا،پروگرام مولانا دین محمد زہری کی تلاوت قرآن سے شروع ہوئی۔ مولانا عبد الجبار زہری، مولانا بلال احمد جتک ، مولانا محمد یعقوب رند نے اپنے اپنے یونٹ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ بلدیاتی انتخابات اور 23 مارچ کو مہنگائی مارچ اسلام آباد کے تیاریاں کا جائزہ لیا اور تیاریاں تیز کرنے کی تلقین کی گئی، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری و ضلعی جنرل سیکرٹری میر نظام الدین لہڑی، ضلعی سنیئر نائب امیر حاجی محمد بخش بنگلزئی، ضلعی نائب امیر حضرت مولانا عبد الرحمن پندرانی، ضلعی نائب امیر مولانا فضل محمد مینگل، سرپرست اعلیٰ حضرت مولانا شفیع محمد ساسولی، مولانا عبد الحمید جتک، مولانا محمد ہاشم رند، مولانا حفیظ الرحمن ساسولی، مولانا رحیم داد جتک، ترجمان جے یو آئی ضلع نصیر آباد مولانا عبد القیوم رند، معاون ترجمان جے یو آئی ضلع نصیر آباد مفتی بشیر احمد جتک و دیگر حضرات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسوہ حسنہ پر عمل کرکے آج کی بھٹکی ہوئی انسانیت مہنگائی بھوک غربت سمیت تمام مسائل سے نجات اور دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتی ہے۔