خضدار( نامہ نگار) آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار کے چئیرمین ایڈووکیٹ عبدالحمید بلوچ نے کہا کہ بار بار کی یقین دہانیوں کے باوجود بسیمہ تا خضدار N-30 کے متاثرین کو معاوضوں کی عدم ادائیگی سمجھ سے بالاتر اور انتہائی قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ تین ماہ قبل ضلعی انتظامیہ کی خواہش پر ہونے والے مذاکرات میں یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ 28 فروری تک تمام ضروری کارروائی مکمل کرکے معاوضوں کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کردیا جائیگا لیکن تین ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود اس حوالے سے کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔اس لیے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی اور متاثرہ زمینداروں کے پاس احتجاج کے سختذرائع استعمال کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔
این30کے متاثرین کو معاوضوں کی عدم ادائیگی قابل مذمت ہے: ایکشن کمیٹی
Feb 28, 2022